ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے اور کیش لیس معیشت کو فروغ کے مقصد
سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے پر بینکاری کیش ٹرانزیکشن ٹیکس
لگانے اور پوائنٹ آف سیل (POS) مشین سے ادائیگی پر لگنے والے مرچنٹ
ڈکاُونٹ ریٹ (ایم ڈی آر) کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔نوٹوں کی منسوخی پیش نظر ڈیجیٹل لین دین کو فروغ
دینے کے لئے نیتی کمیشن
میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو کی قیادت میں بنی ذیلی
کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی عبوری رپورٹ سونپی جس میں یہ
سفارشات کی گئی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے رپورٹ سونپنے کے بعد آج رات یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ 50
ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔